Baaghi TV

ایران کے دشمنوں کے لیے کئی ’سرپرائزز‘ موجود ہیں: قائم مقام وزیرِ دفاع

iran

تہران: ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اپنے دشمنوں کے لیے کئی ’سرپرائزز‘ موجود ہیں، جن سے مقررہ وقت پر دشمنوں کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق مجید ابن الرضا کا کہنا تھا کہ فی الحال ان سرپرائزز کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں، تاہم دفاعی صنعتوں میں جاری کام، ایرانی سائنس و ٹیکنالوجی، صلاحیت اور نوجوانوں کی کاوشیں ان شاء اللہ اچھے نتائج اور ’سرپرائزز‘ سامنے لائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سب کو، بالخصوص دشمنوں کو، یہ جان لینا چاہیے کہ مناسب وقت آنے پر وہ ایران کی ان صلاحیتوں اور سرپرائزز سے آگاہ ہو جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور اس کے مخالفین کے درمیان جاری جنگ کو 6 ماہ گزر چکے ہیں، جس کے دوران تہران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اور انٹیلی جنس تنصیبات کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا کے پاس ایرانی میزائلوں کو روکنے والے انٹرسیپٹرز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان انٹرسیپٹرز کی تیاری نہ صرف مہنگی بلکہ وقت طلب بھی ہے۔تاہم وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے امریکی اسلحے اور گولہ بارود کی قلت سے متعلق اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے ایسے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

More posts