Baaghi TV


آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہے، ایران اسے بند نہیں کر سکا: ٹرمپ

usa

‎امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے بند کرنے کے دعوے کے باوجود آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے بدستور کھلی ہے اور عالمی بحری ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور حملوں کا تبادلہ جاری ہے، لیکن آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت متاثر نہیں ہوئی۔
ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے حالیہ کشیدگی کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز کو "مزید اطلاع تک” بند کر دیا ہے۔
‎دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے بھی ایران کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے اور تجارتی جہاز محفوظ انداز میں گزر رہے ہیں۔
‎سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا، "ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول نہیں رکھتا، بحری آمدورفت جاری ہے۔”
‎آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس لیے اس راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی توانائی کی منڈیوں اور بین الاقوامی تجارت پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔

More posts