Baaghi TV


آبنائے ہرمز کے جنوب میں 2 جہاز پھنس گئے

usa

‎آبنائے ہرمز کے قریب سمندری صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے جہاں امریکی مشورے پر جنوبی راستہ اختیار کرنے والے دو تجارتی جہاز پانی میں موجود چٹانوں میں پھنس گئے۔
‎ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق یہ دونوں جہاز اس وقت ایسی پوزیشن میں ہیں کہ نہ آگے بڑھ سکتے ہیں اور نہ ہی پیچھے ہٹ سکتے ہیں، جس سے سمندری آمدورفت میں مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
‎رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جزیرہ مصندم اور جزیرہ الخیل کے قریب پیش آیا، جہاں پانی نسبتاً اتھلا اور پتھریلا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ علاقہ قدرتی سمندری گزرگاہ نہیں سمجھا جاتا، اس لیے بڑے جہازوں کے لیے یہاں سے گزرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
‎یاد رہے کہ امریکی قیادت میں قائم جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے جہازوں کو آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں واقع اومانی پانیوں کو محفوظ راستہ قرار دیتے ہوئے وہاں سے گزرنے کی ہدایت دی تھی۔
‎ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے پہلے سے کشیدہ سمندری صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے اور عالمی تجارت پر بھی اس کے اثرات پڑ سکتے ہیں، کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شامل ہے۔

More posts