Baaghi TV

روسی چیف آف جنرل اسٹاف کو قتل کرنے کی یوکرینی کوشش ناکام

روسی ذرائع ابلاغ نے مغربی میڈیا کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہےکہ کی ایف نے ویلیری گراسیموف کو اس وقت قتل کرنے کی کوشش کی جب وہ یوکرین کے ساتھ جنگ کی فرنٹ لائن کے دورے پر تھے۔ گراسیموف روسی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہیں۔

لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

نیوزایجنسی نے نیویارک ٹایمز کے حوالے سے لکھا ہے کہ جب امریکیوں کو پتہ چلا کہ کراسیموف فرنٹ لائن کا دورہ کرنے والے ہیں تو انہوں نے یہ خبر یوکرینی افواج کو فراہم نہیں کی اور اس خبر کو انہوں نے کی ایف حکومت سے خفیہ رکھا۔

خوشاب:ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم،دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق 8 زخمی

یوکرینی فوج نے روسی چیف آف جنرل اسٹاف کو اس وقت قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جب وہ خفیہ طور پر فرنٹ لائن پر موجود یونٹوں کا دورہ کرنے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کو ڈر تھا کہ اگر یوکرین نے گراسیموف کو قتل کیا تو اس سے روس اور امریکہ کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے۔تاس نیوزایجنسی کے رپورٹ کے مطابق کی ایف کو روسی چیف آف جنرل اسٹاف کے فرنٹ لائن کے دورے کا پتہ چل گیا اور اُس نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔

کسی ڈگری کے بغیر ڈاکٹرکا روپ دھارکرآپریشن کرنے والی 20 سالہ خاتون گرفتار

یوکرینی حملے میں متعدد روسی فوجی ہلاک ہوگئے تاہم ہلاک ہونے والوں میں گراسیموف نہیں تھے اور یوکرین کا یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔

More posts