Baaghi TV

100کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں سائلین کے تشدد کا سامنا

karachi

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی عدالت میں پیشی کے موقع پر متاثرہ بچی کی والدہ اور عدالت آنے والے سائلین نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا،عدالتی ذرائع کے مطابق ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے جج کی طبیعت ناساز ہونے پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کیا،احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم پر تشدد کیا جبکہ عدالت آنے والے سائلین نے بھی ملزم کو مارا پیٹا جس سے ملزم کی حالت بگڑ گئی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کی مقامی عدالت میں 100 سے زائد کمسن بچوں سے زیادتی کے کیس کی سماعت کے دوران متاثرہ 4 بچیوں نے جج کے روبرو ملزم شبیر کو شناخت کرلیا اور جج کے سامنے اپنا 164 کا بیان قلمبند کروا دیا تھا،ملزم کو قیوم آباد سی ایریا سے 11 ستمبر کو قبل اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، ملزم کے موبائل فون سے 300 سے زائد بچوں اور بچیوں کی نازیبا ویڈیوز ملی تھیں۔

سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران نابالغ لڑکیوں اور لڑکوں کا ریپ کرنے اور اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز بنانے کا اعتراف کیا،پولیس نے اس کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کیا ہے جس میں اس کے کمرے میں 8 سے 12 سال کی عمر کی نابالغ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی/جنسی زیادتی کی سیکڑوں ویڈیوز موجود ہیں۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ وہ سینکڑوں نابالغ لڑکیوں کو چند سو روپے دے کر بہلاتا تھا، اس نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ وہ کمسن بچیوں کو اپنے کمرے میں لاتا تھا جہاں وہ اکیلا رہتا تھا اور قیوم آباد کے سی-ایریا میں اپنے کمرے میں تقریباً 100 نابالغ لڑکیوں کو ریپ کا نشانہ بنایا اور ان سب کی فلم بندی کی۔

سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

More posts