امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم باڈیز کے تقریباً 12 ہزار یونٹس خریدنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں انجینئرنگ، تکنیکی معاونت، لاجسٹکس اور پروگرام سپورٹ بھی شامل ہوں گے تاکہ اسرائیل کو دفاعی سامان کے مؤثر استعمال میں مدد مل سکے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق آرم ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے سیکشن 36 بی کے تحت اس فروخت کے لیے کانگریس کے جائزے کی شرط کو معاف کر دیا گیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مجوزہ فروخت ایک اہم علاقائی اتحادی کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے اور اس سے اسرائیل کو موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری ملے گی۔
امریکا نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی
