Baaghi TV

امریکہ کے بعد بھارت نے بھجوائی اسرائیل کو بھی کرونا سے نمٹنے کیلئے امداد

امریکہ کے بعد بھارت نے بھجوائی اسرائیل کو بھی کرونا سے نمٹنے کیلئے امداد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے امریکہ کے بعد کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اسرائیل کی بھی مدد کرنا شروع کر دی

ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ہائیڈرو آکسیروکلون (Hydroxychloroquine) کرونا کے علاج میں کئی ممالک میں استعمال کی جا رہی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے دوائی نہ دی تو بھارت پر پابندی لگائیں گے جس کے بعد مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دیئے تھے اور دوا بھجوا دی تھی

امریکہ کے بعد بھارت نے اسرائیل کو بھی 5 ٹن دوائی بھجوائی ہے جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے مودی کا شکرایہ ادا کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے 13 مارچ کو بھارت سے مدد کی اپیل کی تھی،اور کہا تھا کہ ماسک اور ادویات بھجوائی جائیں،اسرائیل میں‌کرونا وائرس سے 86 افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد مریض ہیں.

اسرائیلی وزیراعظم نے 3 اپریل کو مودی سے پھر مدد کی اپیل کی جس کے بعد بھارت نے 5 ٹن دوائی اسرائیل بھجوائی، جس کے بع اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے ٹویٹر پر مودی کا شکریہ ادا کیا.

کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے  مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا

More posts