امریکی صدر ٹرمپ کے ریزورٹ میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا مسلح شخص سیکیورٹی کے ہاتھوں مارا گیا-
امریکا کی سیکیورٹی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ایک مسلح شخص نے’مار‑ا‑لاگو‘ نامی محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا مار‑ا‑لاگو ریاست فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رہائشی ریزورٹ اور کلب ہے اس واقعے کے وقت صدر ٹرمپ واشنگٹن ڈی سیمیں موجود تھے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور شمالی کیرولائنا کا رہائشی، 21 سالہ آستن ٹکر مارٹن تھا جسے چند روز پہلے ’گمشدہ‘ بھی قرار دیا گیا تھا اس کے پاس شاٹ گن اور پیٹرو ل/گیس کین تھا وہ رات تقریبا 1:30 بجے شمالی گیٹ کے قریب سیکیور سیکیورٹی بارڈر کے اندر پہنچا، جب ایک گاڑی وہاں سے باہر جا رہی تھی،سیکریٹ سروس کے 2 ایجنٹس اور پام بیچ کے ایک ڈپٹی نے اسے روکنے کی کوشش کی، اس نے گیس کین نیچے رکھا، لیکن شاٹ گن اٹھا لی جس پر سیکیورٹی اہلکارو ں نے اسے فائرنگ کر کے ختم کر دیا، کوئی سیکیورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
راولپنڈی فرنچائز نے اپنے نئے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا
ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ حملہ آور نے ایسا کیوں کیا اور اس کا مقصد کیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے آس پاس کے رہا ئشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیوز فراہم کریں، تاکہ اس واقعے کا مکمل تجزیہ کیا جا سکے۔
