Baaghi TV


ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 100 گھنٹوں میں امریکا کو 3.7 ارب ڈالر کا نقصان

usa


ایران کے خلاف جاری امریکی فوجی کارروائی کے ابتدائی سو گھنٹوں میں امریکا کو اربوں ڈالر کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے پہلے 100 گھنٹوں کے دوران امریکا کو تقریباً 3.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جبکہ اس فوجی مہم پر روزانہ تقریباً 890 ملین ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔
‎رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگی اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث امریکی دفاعی بجٹ پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور مہم جاری رکھنے کے لیے مزید فنڈنگ کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
‎رپورٹس کے مطابق مالی نقصان کے ساتھ ساتھ امریکی فضائیہ کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور جنگ کے دوران امریکا کے تین ایف 15 لڑاکا طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔
‎ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ہتھیاروں کے استعمال اور طیاروں کے نقصان نے پینٹاگون کے لیے نئی تشویش پیدا کر دی ہے جبکہ امریکی انتظامیہ اضافی فنڈز کے حصول پر غور کر رہی ہے۔
‎تجزیہ کاروں کے مطابق اگر جنگ طویل ہو گئی تو امریکا کو نہ صرف مزید مالی وسائل درکار ہوں گے بلکہ اسے اپنے جنگی سازوسامان کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

More posts