Baaghi TV


ابوظبی پولیس کی اردو میں ہدایات، ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی اپیل

‎متحدہ عرب امارات میں ابوظبی پولیس نے رہائشیوں کے لیے اردو زبان میں خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی واقعے کے بعد ملبے یا گرے ہوئے ٹکڑوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
‎پولیس حکام کے مطابق شہری ملبے یا ڈرون کے گرے ہوئے ٹکڑوں سے دور رہیں اور کسی بھی قسم کے مشتبہ مواد کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔
‎ابوظبی پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اگر کہیں ملبہ یا کوئی مشتبہ چیز نظر آئے تو اسے ہاتھ نہ لگایا جائے اور محفوظ فاصلے پر رہتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے۔
‎حکام کے مطابق یہ انتباہی پیغام عربی، انگریزی، اردو، ہندی اور چینی زبانوں میں جاری کیا گیا ہے تاکہ مختلف زبانیں بولنے والے افراد تک معلومات پہنچ سکیں۔
‎پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 999 پر رابطہ کیا جائے اور متاثرہ مقامات سے دور رہ کر حفاظتی اقدامات اختیار کیے جائیں۔

More posts