مرکزی مسلم لیگ نارووال کے زیرِ اہتمام آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ LA-37 جموں 4 (نارووال،شکرگڑھ) سے جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے نامزد امیدوار عثمان علیم کے انتخابی مہم عروج پر ہے، کارنر میٹنگز،جلسوں کا سلسلہ جاری ہے، برادریاں عثمان علیم کی مسلسل حمایت کا اعلان کر رہی ہیں، مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرحافظ طلحہ سعید، سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز بھی انتخابی مہم کے دوران جلسوں، کانفرنسوں سے خطاب کر رہے ہیں
نارووال میں انتخابی مہم کے دوران جلسہ سے مرکزی مسلم لیگ کے نائبصدر حافظ طلحہ سعید، سابق وفاقی وزیر چوہدری دانیال عزیز،رکن پنجاب اسمبلی محمود احمد سنگراں،امیدوار عثمان سلیم، صدر مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ ڈویژن شیخ محمد فیاض،ندیم رحیم چوہدری،چوہدری امجد اسلام ،چوہدری خرم مجید مینگڑی،چوہدری زاہد اقبال،عرفان مہیش و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفادات کے خلاف جانے والوں کو مسترد کرنے کا عوام کو حق حاصل ہے، خدمت کی سیاست کرنے والوں کو کامیاب کروائیں گے تو علاقے میں خدمت کا کام مزید بڑھے گا لیکن اگر فارم 47 والے اقتدار میں آ گئے تو عوام کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہو گا، دیانت، خدمت اور عوامی فلاح کی سیاست کو فروغ دینے کے لیے مرکزی مسلم لیگ کے امیدواروں کا بھرپور ساتھ دیں۔تمام اہلِ علاقہ انتخابات میں “کرسی” کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار عثمان علیم کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔
