Baaghi TV

ووٹر کی عمر کی حد 18 سال سے 25 سال کرنے کی تجویز کسی صورت قبول نہیں،خالد مسعود سندھو

khalid masood

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی جانب سے ووٹر کی عمر کی حد 18 سال سے 25 سال کرنے کی تجویز کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،مرکزی مسلم لیگ حکومتی غلط فیصلوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے گی اور ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے حکمرانوں کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک پاکستان کسی کی جاگیر نہیں، عوام پاکستان،وطن عزیز کے وارث ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت کو آئینی ترمیم کے نام پر ووٹر کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا کھلواڑ نہیں کرنے دیں‌گے، 18 سال کی عمر میں شادی کا بل حکمرانوں نے ہی منظور کروایا اگر 18 برس کی عمر میں شادی ہو سکتی ہے تو ووٹ کیوں نہیں دیا جا سکتا، شناختی کارڈ بننے کے بعد ووٹ کا اندراج خود بخود ہو جاتا ہے،ذاتی مفادات اور حکمرانی کی لالچ نے حکمرانوں کو اندھا کر دیا ہے،تین چار کروڑ افراد کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی تجویز حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے،اگر ایسی کوئی بھی ترمیم آئی تو سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر ملک گیر احتجاج کریںگے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو ووٹ کے حق سے کسی صورت محروم نہیں رکھا جا سکتا،ہم عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں گے اور حکمرانوں کو کوئی غلط فیصلہ نہیں کرنے دیں گے.

More posts