Baaghi TV

ہم ٹیکنالوجی کی منتقلی اور فنی تعاون میں امریکی شراکت داری کے خواہا ں ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

cm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امریکہ کوطویل عرصے سے پاکستان کے اہم اقتصادی شراکت دارقراردیتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کے اگلے باب کو سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت سے آگے بڑھنےپرزوردیا ہے۔

امریکہ کے اعلی سطح کے بزنس وفد سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ امریکہ کے وفد کی پنجاب میں موجودگی امریکی سرمایہ کاروں کے بحال اعتماد کا اشارہ ہے،امید ہے کہ اس دورے کے مثبت نتائج برآمدہوں گے۔ان کا کہناتھا کہ پنجاب وہ انجن ہے جو پورے ملک کی ترقی اور نمو کو چلاتا ہے جوقومی جی ڈی پی میں 55 اعشاریہ 7 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔پنجاب کو معاشی نمو کی نئی بلندیوں تک لے جانا ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت متحرک، پرجوش اور محنتی افرادی قوت موجود ہےجوطویل مدتی اقتصادی نمو کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔مریم نواز شریف نےامریکی شراکت داروں کو پنجاب اسٹارٹ اپ فنڈ میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کی منتقلی اور فنی تعاون میں امریکی شراکت داری کے خواہا ں ہیں۔

More posts