Baaghi TV

عمران خان کی اسپتال منتقلی، وفاقی حکومت نے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی

supreme

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے نظرثانی کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے اعتراضات دور کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی، تاہم رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرکے درخواست واپس کردی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

More posts