Baaghi TV

ایس ایچ او جرائم روکنے میں بے بس

قصور
تھانہ صدر قصور کا ایس ایچ او جرائم روکنے میں مکمل ناکام

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کا ایس ایچ او سلیم اللہ نیازی ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں مکمل طور پر بے بس ہو گیا ہے
تھانہ کے علاقہ بہادر پورہ مین دیپالپور روڈ پر 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے بابرولد سرور کو جو کہ فتح پور کا رہائشی ہے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور بابر سے ایک عدد موبائل فون مالیت تیس ہزار نقدی آٹھ ہزار روپے اے ٹی ایم کارڈ شناختی کارڈ وغیرہ گن پوائنٹ پر چھین لئے
تاہم 4 دن گزر جانے کے باوجود شوکت اے ایس آئی نے ایف آئی آر درج نہ کی

سائل کا کہنا ہے کہوقوعہ کی بابت 15 پر کال کی گئی پولیس موقعہ پر پہنچی لیکن 4 دن گزر جانے کے باوجود ایف آئی درج نہ کی جاسکی

More posts