Baaghi TV

تھانے دار اپنے ہی تھانے کا حوالاتی

قصور
ڈی پی او کا سخت ایکشن قبضہ گروپ کے پشت پناہی کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ شیخم کواپنے ہی تھانہ کی حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کر لیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کو شکایت ملی کہ تھانہ شیخم کے علاقہ کوٹلی رائے ابوبکر میں ایس ایچ او شیخم انسپکٹر سکندر محمود کی ایماء پر قبضہ مافیا نے شہری کی زرعی اراضی 6 ایکڑ پر ہل چلا کرقبضہ کرنے کی کوشش کی ہے جس پر ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض کی نگرانی اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ایک سپیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی اور انکوائری کے دوران انسپکٹر سکندر کی بدنیتی ثابت ہونا پائی گئی جس پر انسپکٹر سکندر محمودکے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسی تھانہ کی حوالات میں بند کردیا گیا

ڈی پی او نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک مقدس پیشہ ہے، مقدس پیشے کا روپ دھار کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، قانون عام آدمی اور پولیس اہلکاروں کیلئے یکساں ہے

More posts