Baaghi TV

مودی ناکام، منی پور میں حالات کنٹرول سے باہر

مودی ناکام، منی پور میں حالات کنٹرول سے باہر ہونے لگے، سیکولر بھارت میں مسیحی عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے آ گئے

بی جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث جنتا بیزارعلیحدگی پسند تحریکیں زور پکڑنے لگیں،بھارتی ذرائع ابلاغ نے عوام پر روا رکھے جانے والے مظالم کا پردہ چاک کر دیا،بھارتی میڈیا انڈیا ٹو ڈے کے مطابق منی پور کے ضلع بشنوپور میں دوبارہ فسادات پھوٹ پڑے، حالات شدید کشیدہ ہوگئے، بھارتی قابض فورسز سے شدید جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے، مقامی افراد نے بھارتی فورسز کو علاقے میں جانے سے روکا جس پر جھڑپیں ہوئیں،منی پور کی مظلوم عوام نے قابض بھارتی فورسز کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی، متعدد قابض فورسز کے اہلکار یرغمال بنا لئے گئے،بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کےمطابق؛منی پور میں طاقت کے بہیمانہ استعمال کے باعث خوف وہراس کا راج، ہندوستانی فورسز کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی

عالمی ماہرین کے مطابق؛منی پور کشیدگی پر مودی سرکار نہ صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ سیاسی مقاصد کیلئے نسلی فسادات کو مزید ہوا دے رہی ہے،ہندوستانی فوج اپنے مذموم مفادات کی خاطر عام شہریوں کے جان ومال کو نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیم کا بھیانک روپ دھار چکی ہے

More posts