Baaghi TV

مظفرگڑھ میں قربانی کے بیل نے شہریوں کو لہو لہان کردیا

بپھرے ہوئے بیل نے دکانوں کو نقصان پہنچانے کے علاؤہ کئی راہگیروں کو بھی ٹکریں ماریں.مظفرگڑھ میں دیہات سے ایک بیل کو قربانی کے لیے جھنگ روڈ پر لایاگیا تو ٹریفک کے رش اور شور کی وجہ سے بیل بے قابو ہوگیا.ریسکیو کیمطابق بپھرے ہوئے بیل نے رسی تڑواتے ہوئے نہ صرف کئی راہگیروں کو ٹکریں ماریں بلکہ جھنگ روڈ پر واقع دکانوں کو بھی نقصان پہنچایا.ریسکیو نے شہریوں کی مدد سے بپھرے ہوئے بیل کو قابو کرکے مالک کے حوالے کردیا.

More posts