ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ان جہازوں میں آئل ٹینکرز، کنٹینر شپ اور دیگر تجارتی بحری جہاز شامل تھے۔
پاسداران انقلاب بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت اجازت ناموں اور متعلقہ حکام کے تعاون سے معمول کے مطابق جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران اس اہم عالمی بحری گزرگاہ میں بحری ٹریفک کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو محفوظ اور منظم رکھا جا سکے۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے روزانہ بڑی مقدار میں تیل اور تجارتی سامان دنیا بھر میں منتقل کیا جاتا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
24 گھنٹوں میں 26 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، ایرانی پاسداران انقلاب
