لکی مروت میں پانی لینے کے لیے ٹیوب ویل جانے والی 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
پولیس کے مطابق معصوم بچی کے ساتھ ٹیوب ویل آپریٹر کے بیٹے نے زنا بالجبر کیا اور زنا کے بعد ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا والدین نے بچی کو علاج معالجے کے لیے گورنمنٹ سٹی اسپتال لکی شہر منتقل کیا جہاں طبی معائنے کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی،تھانہ لکی سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی–
واضح رہے کہ دو دن پہلے اسی تھانے کی حدود میں تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، دو روز قبل لاپتا ہونے والی بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
