Baaghi TV

فیصل واوڈا نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست منظوری کا تحریری حکم جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نااہلی کیس جلدسماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست منظوری کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس اگست کے تیسرے ہفتےمیں کیس سماعت کیلئےمقررکرے،پٹیشنرمیاں فیصل کی جانب سےبیرسٹرجہانگیرجدون نےجلدسماعت کی درخواست دائر کی تھی

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

فیصل واوڈا کے خلاف دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، ان کے خلاف رٹ پٹیشن کی گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020ء کو ہوئی۔ فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست زیرِ سماعت ہے، فیصل واوڈا نے 11 جون کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، جو ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، فیصل واوڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، انہوں نے ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں، جنوری 2020ء کے بعد سے کیس کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکا۔

عدالتِ عالیہ نے فیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے.

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

More posts