Baaghi TV

جوبائیڈن کے حامیوں کا ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس چھوڑنے کا مطالبہ

جوبائیڈن کے حامیوں کا ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس چھوڑنے کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے فتح کے قریب پہنچ چکے ہیں تو اسکے بعد انکے حامیوں نے ٹرمپ سے وائیٹ ہاوس خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، جوبائیڈن کے حامی سڑکوں پر نکلے ہیں اور احتجاج کیا ہے جس میں انہوں نے ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس خالی کروانے کا مطالبہ کیا ہے، مظاہرین ٹرمپ گو کے نعرے لگا رہے تھے

مظاہرین کی جانب سے ووٹوں کی شفاف گنتی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ہوسٹن میں بھی ووٹرز سڑکوں پر نکل آئے اور ایک ایک ووٹ کی گنتی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فاشسٹ امریکہ کو قبول نہیں کرتے۔

دوسری جانب امریکہ میں سیاہ فام بھی سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا، انہو ں نے ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آج جارج فلائیڈ کو انصاف دلانا ہے جو پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا تھا، پولیس نے سیاہ فام مظاہرین کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوئے تا ہم پولیس نے بسیں لا کر کھڑی کر دی تھیں ،

ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا

امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا

امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب

امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے

کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کررہے ہیں،ٹرمپ

شکست خوردہ ٹرمپ نے ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو انتخابات میں جیت کے لیے 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔ امریکی ریاست نیواڈا کے 6 ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار588,252 ووٹ سے آگے ہیں اور 75 فیصد گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

امریکی انتخابات، حتمی نتائج سے قبل ہی ہنگامے، جلاؤ گھیراؤ، گرفتاریاں شروع

More posts