Baaghi TV

وزیراعظم کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ملتوی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی

وکلا کی ہڑتال کی بناء پر سماعت بغیر کسی کاروائی کے 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ، ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل انجم نے دعوی پر سماعت کی ،وزیراعظم پاکستان کی طرف سے منور قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

منور قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں شہباز شریف کے خلاف کیسوں کی تفصیلات دی جائیں ۔عدالت نے ائیندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ، شہباز شریف نے یہ درخواست وزیراعظم عمران خان کی25 اپریل 2017 میں شوکت خانم ہسپتال میں تقریر کے خلاف دائر کی تھی تقریر میں عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی.

بعدازں عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران مالی پیشکش کرنے والے شخص کا نام تو نہیں بتایا البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ شخص وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بہت قریبی ہے جولائی 2017 میں شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا.

ہرجانہ کیس، فیصلے کے خلاف وزیراعظم نے دائر کی اپیل

More posts