Baaghi TV

مہنگی چینی کی فروخت کی روک تھام کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے چینی 105 روپے فروخت ہونے کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی۔
اُن کا کہنا تھا کے حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود 70روپے کلو چینی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ چینی کی بڑھتی قیمت کو فوری کنٹرول کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کے چینی مافیا غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے، چینی کی بڑھتی قیمت کو فوری کنٹرول کیا جائے۔ اُن کا مطالبہ تھا کے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنا اپنی ترجیحات میں شامل کرے۔

More posts