Baaghi TV

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کا ’معرکۂ حق‘ اور پاک فوج کیخلاف متنازعہ بیان

بانی پی ٹی آئی کی نورین نیازی کا معرکہ حق اورپاک فوج سےمتعلق ایک بارپھرمتنازعہ بیان سامنے آگیا ۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے یوٹیوب چیلنج پرانٹرویومیں الزام لگایاکہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا
ماہرین کےمطابق نورین نیازی کے الفاظ، لب و لہجہ اور یہ سوچ بانی پی ٹی آئی کے اس مخصوص بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں جس کا محور صرف اور صرف ذاتی مفادہےبانی پی ٹی آئی،اس کی بہنیں اورخاندان اپنےذاتی مفادات کےحصول کیلئے ملکی سالمیت کو بھی داؤ پر لگایا جا سکتا ہے
یہ مذموم بیان پی ٹی آئی کے نام نہاد بیانیے کہ یہ فوج ہماری ہے اور ان کے لیڈر کی بھی یہی سوچ ہے کی اصلیت کی عکاسی کرتا ہے

More posts