Baaghi TV

پاکستانی نوجوان نے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا

شہروز کاشف نے پاکستانی کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان نے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے 19 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف نے پاکستانی قوم کو خوشخبری سنانے والا یہ کارنامہ آج صبح پانچ بج کر پانچ منٹ پر سرانجام دیا جس کی اطلاع ان کی ٹیم نے شہروز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی ،شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے یہ پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف نے اپنی سمٹ کو علی سدپارہ کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شہروز کاشف اس سے قبل سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں ۔اس وقت ان کی عمر 17برس تھی ۔ شہروز کاشف براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما ہیں۔

کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

پاکستانی کوہ پیماؤں نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

More posts