Baaghi TV

عید کے روز سعودی عرب میں دھماکہ

عید کے روز سعودی عرب میں دھماکہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے روز سعودی عرب میں دھماکہ ہوا ہے

سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر الخبر میں عید کے روز ایک ریسٹورینٹ میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو‌ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں دھماکہ ریسٹورینٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی گئی، دھماکے سے ریسٹورینٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ اسکے ساتھ ملحقہ آٹھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

سعودی عرب کی شہری دفاع کی تنظیم نے ریسٹورینٹ کے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا، دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تا ہم رضا کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملبہ ہٹا رہے ہیں،

More posts