Baaghi TV

سرگودھاسیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا مختلف بس سٹینڈز کا دورہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

سرگودہاسیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز نے عید کی چھٹیوں میں مسافروں کی جان ومال کے تحفظ اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع کی عام شاہرات کے علاوہ چار بس سٹینڈوں پر چھاپوں کے دوران پچاس گاڑیوں کو چیک کیا جن میں سے تین کو تھانوں میں بند کر دیاگیا جبکہ گیارہ کے چالان کئے گئے ۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے تین ڈی کلاس او رایک سی کلاس بس سٹینڈ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مسافروں کو تنبیہ کی کہ وہ انسداد کرونا اقدامات کو یقینی بنائیں ماسک کااستعمال کریں جبکہ ٹرانسپورٹروں کو خبر دار کیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے مسافروںکو گاڑیوں میں سوار نہ کرائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔
٭٭٭٭٭

More posts