Baaghi TV

اسلام آباد ،ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیےآئی جی کا دورہ

اسلام آباد ، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے آئی جی کا شاہراؤں کا دورہ ۔قاضی جمیل الرحمن نے ایس ایس پی ٹریفک کے ہمراہ تمام ڈیوٹیاں چیک کیں۔ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔فینسی و غیر نمونہ پلیٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

اوور سپیڈ کیمروں کی تنصیب سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔پولیس کے افسران و جوان موسم کی سختی کی پرواہ کئے بغیر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں مصروف ہیں ۔ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں ۔دورے کا مقصد ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کا مورال بلند کرنا تھا ۔

More posts