Baaghi TV

فون پرخاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کے الزام میں قید اور جُرمانہ

Jail

بھارتی ریاست کیرالہ کی مقامی عدالت نے کوچی میں خاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو تین سال سخت قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ کی عدالت نے کوچی میں ایک خاتون پولیس افسر کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو تین سال کی سخت قید اور 15000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ملزم نے ایک خاتون پولیس اہلکارکو ہراساں کرنے کے لیے ونیتھا پولیس اسٹیشن کے سرکاری نمبر پر300 سے زائد مرتبہ فون کالز کی تھیں،استغاثہ کے مطابق ملزم خاتون پولیس اہلکار سے مسلسل جنسی خواہشات کی درخواست کرنے کی نیت سے رابطہ کیا کرتا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے جنسی ہراسانی، تعاقب کرنا، پریشانی کا باعث بننے جیسی دیگر دفعات کے تحت اس شخص کو مجرم قراردیا عدالت نے تسلیم کیا کہ استغاثہ نے دفعہ 354A کے تحت جُرم کو کامیابی کے ساتھ ثابت کیا لیکن دفعہ 354D IPC کے تحت تعاقب کا جرم ثابت نہیں کرسکا-

ئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا

جسٹس سجنی بی ایس نے واضح کیا کہ پولیس اسٹیشن کے سرکاری فون پر مسلسل کال کرنے کا مطلب نہیں کہ وہ کسی فرد کا تعاقب کر رہا ہے انہوں نے مشاہدہ کیا کہ ملزم کی حرکتیں پولیس افسر اور تھانے کے دیگر عملے کے لیے تکلیف، ذہنی درد اور ناپسندیدگی کا باعث تھیں ملزم کے اس عمل نے عوام کی جانب سے آنے والی شکایات پر مشتمل ہنگامی فون کالز کو موصول کرنے کے عمل میں رکاوٹ ڈالی ہے جس وجہ سے اسے مجرم قرار دیا ہے۔

فون پرخاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کے الزام میں قید اور جُرمانہ

More posts