Baaghi TV

اے این ایف کا ایکشن،تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

crime

ڈی جی اے این ایف کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف اے این ایف کا گھیرا تنگ کر لیا گیا،24 گھنٹوں کے دوران جہلم اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان سے 2 کلو 438 گرام منشیات برآمد کر لی گئی،دینہ، جہلم میں 2 ملزمان سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 60 ایکسٹیسی گولیاں برآمد، ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم نے اسلام آباد کے بڑے نجی تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا،ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، تعلیمی اداروں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے اداروں کے ساتھ مل کر گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے والے ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہچانا اولین ترجیح ہے

دیگر کارروائی میں جمرود روڈ پشاور پر ملزم سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی،ملزمان سے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت 90 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بجٹ میں تمباکو پر ٹیکس بڑھایا جاتا تو معیشت بہتر ہوتی، شارق خان

تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

More posts