Baaghi TV

صائم ایوب 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے آؤٹ

saim

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے بیٹر صائم ایوب 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صائم ایوب 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر رہیں گے۔صائم ایوب کو 3 جنوری کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹخنے کی انجری ہوئی تھی۔ ڈاکٹرز نے ایم آر آئی اسکین ایکسریز اور میڈیکل رپورٹس کے بعد صائم ایوب کو 10 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا، صائم ایوب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم ان کی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے دستیابی ان کی فٹنس سے مشروط ہو گی، اس دوران صائم ایوب بدستور اپنا ری ہیب انگلینڈ میں جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

More posts