Baaghi TV

میں نیٹو سے مایوس : ترکیہ کی وجہ سے اجلاس میں شامل ہوں۔ ٹرمپ

qatar

‎امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سربراہی اجلاس کے لیے انقرہ پہنچنے کے بعد اتحاد کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیٹو سے "بہت زیادہ مایوس” ہیں۔
‎ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے دفاعی اخراجات میں پیش رفت کے بارے میں ابھی دیکھنا ہوگا کہ کیا نتائج سامنے آتے ہیں۔
‎انہوں نے کہا، "میں نیٹو سے بہت مایوس تھا۔ سچ کہوں تو اگر یہ اجلاس ترکیہ میں نہ ہوتا، جہاں میرے دوست ایک مضبوط رہنما ہیں، تو ممکن ہے کہ میں اس میں شرکت ہی نہ کرتا۔”
‎صدر ٹرمپ نے ترکیہ کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیٹو کا اجلاس ترکیہ میں منعقد ہونا ایک اہم پیش رفت ہے اور اس کی خاص اہمیت ہے۔
‎انہوں نے ایران سے متعلق حالیہ امریکی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "ہمیں اس معاملے میں اچھا برتاؤ نہیں ملا کیونکہ ہم نے ایران میں کارروائی کی۔”
‎ٹرمپ نے مزید کہا، "ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بلکہ میں نے تو کسی کی مدد چاہی ہی نہیں۔”
‎صدر ٹرمپ کے ان ریمارکس کو نیٹو اتحاد کے اندر دفاعی اخراجات، رکن ممالک کے کردار اور حالیہ علاقائی تنازعات پر جاری اختلافات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

More posts