Baaghi TV

فرانس،15 برس سے کم بچوں کے سوشل میڈیا پر پابندی کی تجویز

internet

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز پیش کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی پارلیمانی کمیشن نے 6 ماہ تک ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بچوں اور نوجوانوں پر پڑنے والے نفسیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے اپنی رپورٹ جاری کی ہے.رپورٹ میں15سال سےکم عمربچوں کےسوشل میڈیا کےاستعمال پر مکمل پابندی اور 15 سے 18 سال تک کے نوجوانوں کے لیے رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک ڈیجیٹل کرفیو نافذ کرنےکی تجویز پیش کی گئی ہے،سوشل میڈیا کے خطرات کے بارے میں عوامی آگاہی مہم چلائی جائے، ڈیجیٹل غفلت کا جرم اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کے وقت عمر کی تصدیق کا نظام لازمی قرار دیا جائے۔

فرانس میں 7 خاندانوں کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک کے خلاف 2024 میں مقدمہ دائر ہونے کے بعد پارلیمانی کمیشن قائم کیاگیا تھا،مقدمے میں والدین کا مؤقف تھا کہ ان کے بچوں کو ایسا مواد دکھایا گیا جس نے انہیں خودکشی پر مجبور کیا،اس حوالے سے ٹک ٹاک نے کمیٹی کو اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے گزشتہ سال فرانس میں اس کے سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والے 98 فیصد مواد کو پکڑا ہے۔

More posts