Baaghi TV

نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا جرم اسی عدلیہ کا تھا، خواجہ آصف

khawaja asif

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کل ایوان سے منظور ترمیم پر دو ججز کا ضمیر جاگ گیا اور جب کینگرو کورٹس بنا کر ہمارے خلاف سیاسی انتقام لیا جاتا رہا تو اس وقت کسی کی غیرت نہیں جاگی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف سازش کو عملی جامہ پہنانےکے لیے عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے، ہم نے جو ترمیم پاس کی اس کےخلاف احتجاج میں دو جج صاحبان نے استعفیٰ دیا مگر کینگرو کورٹس بناکر ہمارے خلاف جو سیاسی انتقام لیاجارہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی، یہ سارا سلسلہ پاناما کیس سے شروع ہوا جب نواز شریف کو تاحیات نااہل قراردیاگیا، نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا جرم اسی عدلیہ کا تھا، ہمارے معاملے میں جسٹس ثاقب نثار، جسٹس بندیال، جسٹس منیب اور دیگر نام ہی بار بار سامنے آئے، اطہرمن اللہ کو آج جمہورہت کا ابال آیا ہے، یہ مشرف کےصوبائی وزیر رہے۔

دوسری جانب وزیردفاع کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی کی تو خواجہ آصف نے کہا کہ اسی پارلیمنٹ کے ایوان میں بیٹھ کر 52 بل رات کو پاس کیے گئے، اسمبلی بھی توڑی گئی، یہ آج جمہوریت کی بات کر رہے ہیں

More posts