Baaghi TV

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے راہیں جدا کر لیں

sports

قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طویل غور و فکر اور مسلسل اختلافات کی وجہ سے انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، متعدد مسائل گزشتہ سالوں سے حل نہیں ہو سکے،عماد وسیم نے مداحوں اور عوام سے درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے، پرانی تصاویر کو استعمال نہ کیا جائے اور ثانیہ اشفاق کو اب ان کی اہلیہ نہ کہا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ذاتی معاملات پر منفی تبصرہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کریں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 3 بچے ہیں،جولائی 2025 میں عماد وسیم کی مبینہ طور پر نائلہ نامی لڑکی کے ساتھ دوستی کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں،عماد وسیم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے نظر آ ئے صارفین کا دعویٰ تھا کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہی ہیں، تاہم ویڈیو میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں تھا-

جبکہ انہیں دنوں ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے زایان کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور انہوں نے لکھا کہ میں نے تمہیں نو ماہ تک اپنے وجود کا حصہ بنائے رکھا، اب اللہ سے دعا ہے کہ وہ مجھے مستقبل کے سفر کے لیے مزید ہمت دے، زایان۔”

انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محسن نقوی

اس جذباتی پیغام میں عماد وسیم کا کوئی ذکر نہ ہونے پر لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ ممکنہ طور پر دونوں کے درمیان راہیں جدا ہو چکی ہیں،عماد وسیم اور نائلہ راجا کے درمیان قربت کے حوالے سے متعدد افواہیں سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں-

More posts