Baaghi TV

ملتان میں سندھ حکومت آئی ٹی پارک بنا رہی،بلاول کو اجلاس میں بریفنگ

bilawal

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ حکومت کے صوبے سے باہر جاری عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ حکومت کے صوبے سے باہر جاری تعلیم، صحت اور مفت رہائش کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی،بتایا گیا کہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت ساڑھے چار ہزار متاثرین کو گھر بناکر دئیے جارہے ہیں، گوجر خان، بھیرہ، رحیم یار خان، ڈیرہ اسماعیل خان اور مظفرگڑھ میں SIUT کے تحت اسپتالوں کی تعمیر کی جارہی ہے تاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی گردوں کے جدید علاج کی سہولیات میسر آسکیں، ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں گرلز کالج اور خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی تعمیر کی جارہی ہے، ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے قریب آئی ٹی پارک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،بلاول زرداری نے ہدایت کی کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کی سہولت کے لئے سندھ حکومت اپنے منصوبوں کو جلد مکمل کرے،

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے نئے آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی

دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں صوبے کی انتظامی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی

More posts