Baaghi TV

سفارتی سطح پر نریندر مودی کو ایک اور ہزیمت کا سامنا

سفارتی سطح پر نریندر مودی کو ایک اور ہزیمت کا سامنا ہے، نریندر مودی صدر ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے بے تاب ہیں تاہم کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

بھارت نے سوشل میڈیا پوسٹ کو ٹرمپ تک پہنچانے کیلئے لابنگ فرم ہائر کرلی، بھارتی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار امریکی فرم کو سالانہ 18 لاکھ ڈالر دیتی ہے۔بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ ناخواندگی اور سفارتی صلاحیت کی کمی بھارت کو نقصان پہنچارہی ہے۔ راجو پارولیکر نے کہا کہ مودی یکطرفہ بیانات کا عادی، 11 برس میں ایک پریس کانفرنس نہ کرسکا، بھارتی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے مودی کو ہندوتوا کا پوسٹر بوائے بنایا گیا۔صحافی سشانت سنگھ نے کہا کہ جے شنکر مارکو روبیو اور پیٹ ہیگستھ سے ملاقات کا وقت نہیں لے سکتے، اگر ملاقاتیں بھی لابنگ فرم نے کرانی ہیں تو ہمارا سفارتخانہ کس کام کا؟۔گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں خود کہا تھا کہ مودی مجھے خوش کرنا چاہتا ہے۔

More posts