بھارت میں سائبر فراڈ گروہ گرفتار کیا گیا ہے جو مردوں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے آمادہ کر رہا تھا کہ وہ بچے نہ پیدا کرنے والی عورتوں کو حاملہ کریں اور 10 لاکھ روپے کمائیں۔
یہ واقعہ بھارت کے ضلع بہار میں پیش آیا جہاں گروہ نے فیس بک اور واٹس ایپ پر جعلی اشتہارات شائع کیے، جنہیں ‘All India Pregnant Job’ اور ‘Playboy Service’ جیسے ناموں سے پیش کیا گیا۔ مردوں کو مفت جنسی تعلقات اور مالی انعام کے جھانسے میں لا کر ابتدائی چارجز جمع کرائے جاتے تھے، جس کے بعد انہیں معلوم ہوتا کہ یہ سب ایک سائبر اسکیم تھی۔
نواڑا سائبر پولیس نے اس سلسلے میں رانجن کمار کو گرفتار کیا جبکہ ایک نابالغ کو بھی حراست میں لیا گیا اس دوران 4 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے پولیس کے مطابق متعدد مرد اپنے بچت کے پیسے گروہ کے ہاتھوں گنوا بیٹھے، لیکن شرم یا سماجی بدنامی کے خوف سے زیادہ تر نے رپورٹ نہیں کروائی۔
پنجاب: اسٹیج ڈراموں میں 106 پنجابی گانوں پر پابندی عائد
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے غیر معمولی اور پرکشش وعدوں پر بھروسہ نہ کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔ نواڑا سائبر پولیس کے انچارج نشو ملکی نے لوگوں سے کہا ہے کہ ایسے فراڈ کے شکار ہونے کی صورت میں فوراً پولیس سے رابطہ کریں۔
