Baaghi TV


ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہفتے کے آخر میں تشدد میں اضافہ ہوا اور دہشتگردوں نے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، تاہم اب صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔
‎عراقچی نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں ایران میں پرامن مظاہرے پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگئے، اور دو ہفتوں کے دوران مظاہروں کے دوران 350 مساجد کو آگ لگا دی گئی، لیکن ایرانی فورسز نے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے مطالبات جائز تھے اور حکومت انہیں سن رہی تھی۔
‎ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مداخلت کی بات کے بعد احتجاج خونریز ہوگیا تاکہ مداخلت کا بہانہ بنایا جا سکے۔ عراقچی نے واضح کیا کہ ایران جنگ کے لیے بھی تیار ہے اور مذاکرات کے لیے بھی۔
‎واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران نے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے اور بات چیت کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے دھمکی بھی دی کہ امریکا ایران میں فوجی کارروائی کے آپشنز پر غور کر رہا ہے جو بات چیت سے پہلے اختیار کیے جا سکتے ہیں۔

More posts