Baaghi TV


علی امین گنڈاپور آڈیو لیک کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ali ameen


سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا بھی باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزم کی مسلسل عدم پیشی کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا۔
‎ذرائع کے مطابق عدالت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، جبکہ آئندہ سماعت پر اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
‎یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیکس سے متعلق کیس زیر سماعت ہے، جس میں ان پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

More posts