Baaghi TV

15 سالہ لڑکے سے سابق میئرکاجسمانی تعلق،بیٹے ،بیٹی نے بنائی تصویر،سزا کے بعد ہوئی رہائی

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر ڈی رائیڈر کی سابق میئر مسٹی رابرٹس نوعمر لڑکے سے جنسی زیادتی کے جرم میں محض 90 روز قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد جیل سے رہا ہوگئیں، جس پر مقامی شہریوں اور استغاثہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

رابرٹس، جو دو بچوں کی ماں اور 43 سالہ ہیں، کو پیر کے روز جیل سے رہا کیا گیا۔ انہیں جون میں جیوری کی جانب سے 16 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے اور نابالغ کے ساتھ نامناسب جنسی رویے کے الزامات میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد سزا سنائی گئی تھی۔عدالت نے انہیں 90 روز قید، 5 ہزار ڈالر جرمانے اور پانچ پانچ سال کی دو معطل سزائیں سنائی تھیں۔ استغاثہ نے عدالت سے زیادہ سے زیادہ 17 سال قید کی سزا دینے کی درخواست کی تھی، تاہم جج کینٹ ساوائی نے اس درخواست کو منظور نہیں کیا۔استغاثہ نے بعد ازاں سزا پر نظرثانی کی درخواست بھی دائر کی، لیکن جج نے 31 اگست کو اسے مسترد کردیا، جس کے بعد رابرٹس کی رہائی کی راہ ہموار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ جولائی 2024 میں رابرٹس کے گھر پر منعقدہ ایک پول پارٹی کے دوران پیش آیا، جہاں 16 سالہ لڑکا بھی موجود تھا۔ عدالتی دستاویزات اور گواہوں کی شہادتوں کے مطابق رابرٹس نے نوعمر لڑکے کو گھر کے ایک کمرے میں لے جاکر اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔مقدمے کی سماعت کے دوران متاثرہ لڑکے کی والدہ نے عدالت میں رابرٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ان کے بیٹے کی زندگی پہلے جیسی نہیں رہی اور ایک بالغ خاتون کی جانب سے ذمہ داری کا الزام 16 سالہ لڑکے پر ڈالنے کی کوشش نے ان کے خاندان کو مزید تکلیف پہنچائی۔مقدمے میں رابرٹس کے اپنے بچوں سمیت دیگر گواہوں نے بھی عدالت میں بیانات دیے۔ ان کے بیٹے نے مبینہ طور پر واقعے کی تصویر لینے اور اپنی والدہ کو لڑکے کے ساتھ دیکھنے کے بارے میں گواہی دی، جبکہ ان کی بیٹی نے بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کی تصدیق کی۔

عدالت میں یہ بھی بتایا گیا کہ واقعے کے اگلے روز رابرٹس کے گھر ایمرجنسی مانع حمل دوا پہنچائی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران سامنے آنے والے پیغامات میں بھی حمل کے خدشے کا ذکر موجود تھا۔مقامی شہریوں نے صرف 90 روز کی سزا کو انتہائی کم قرار دیا ہے۔ ڈی رائیڈر کی ایک مقامی خاتون نے سزا کے بعد اسے ’’بچے کے شکاری کے لیے معمولی سزا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں سے متعلق جرائم میں قانون کی مکمل سختی استعمال ہونی چاہیے۔

مسٹی رابرٹس 2018 میں ڈی رائیڈر کی میئر منتخب ہوئی تھیں۔ تقریباً 9,800 آبادی والے اس شہر کی میئر کی حیثیت سے انہوں نے 2024 میں گرفتاری سے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔رابرٹس کی حالیہ رہائی نے نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم میں سزا کی شدت، عدالتی صوابدید اور متاثرین کے لیے انصاف کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر بحث چھیڑ دی ہے۔

More posts