اسنوکر ایک ایسا کھیل ہے جو بیشتر بالغ افراد کے لیے بھی کھیلنا مشکل سمجھا جاتا ہے، مگر دو سالہ بچے نے اس کھیل میں غیر معمولی کارنامہ انجام دے دیا۔
برطانوی شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے جوڈی اوئنز نے اسنوکر سے جڑے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں اور مشکل شاٹس کھیلنے والے کم عمر ترین فرد بن گئے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جوڈی اوئنز نے 12 اکتوبر 2025 کو پول بینک شاٹ کامیابی سے کھیلا، اس وقت ان کی عمر 2 سال اور 302 دن تھی۔ اس سے قبل انہوں نے 2 سال اور 261 دن کی عمر میں اسنوکر ڈبل پوٹ مکمل کر کے ایک اور ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ان کامیابیوں کے بعد جوڈی اوئنز کا نام باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔
دو سالہ بچے نے اسنوکر میں دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
