Baaghi TV


بلوچستان پاکستان ہے، اس پر اٹھنے والا ہر ہاتھ توڑ دیا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

cm


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان ہی بلوچستان ہے، اور ہر پاکستانی کے دل میں اس صوبے اور اس کے عوام کے لیے گہری محبت موجود ہے۔
مریم نواز نے حملہ آوروں کو پسپا کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ایک ایک انچ کا بھرپور دفاع کیا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
‎ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ پوری قوت سے روکا جائے گا اور دہشت گردوں کو بہائے گئے ہر قطرہ خون کا حساب دینا ہوگا۔
‎وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دشمن کے ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورا پاکستان بلوچستان کے محب وطن عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رہے گی۔

More posts