Baaghi TV

وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا تین سال کا آزادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.

وزیراعظم نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا تین سال کا آزادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی. اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں. وزیرِ اعظم نے کسی بھی بے ضابطگی اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی. اجلاس کو کسٹم بانڈڈ وئیر ہاؤسز اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ کسٹمز وئیر ہاؤسز میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق کارگو کی نگرانی وی-باک(We-BOC) سسٹم سے منسلک ہے. بانڈڈ تجارت ملک کی کل درآمدات کا 16.5 فیصد ہے. وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے کسٹم بانڈڈ وئیر ہاؤسز کی فزیکل اسٹاک ویریفیکشن کروائی جائے گی. کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز کی لائسنسنگ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں. کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز کی ویلیوایشن ٹیسٹنگ کروائی جائے گی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹمز کا جائزہ لیا جائے گا. کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کے حوالے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں.

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ, مشیر وزیر اعظم ہارون اختر، رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

More posts