ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام زمینی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کے مطابق بلوچستان جانے والی اہم شاہراہیں فورٹ منرو کے راستے اور تونسہ۔موسیٰ خیل روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مسافر فی الحال ڈی جی خان کے ذریعے بلوچستان سفر نہیں کر سکتے۔
ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے بعد بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقوں بواٹہ اور سخی سرور پر بھی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
دوسری جانب کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رہی۔ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور چمن کے لیے مسافر ٹرین روانہ نہ ہو سکیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند
