Baaghi TV


ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 176 رنز کا ہدف دے دیا


کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 176 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اور ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ اوپنر ابھیشیک شرما پہلے اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ ایشان کشن نے 40 گیندوں پر جارحانہ 77 رنز کی اننگز کھیلی لیکن صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
‎15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور پر تلک ورما 25 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے، اور اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بنا کر عثمان طارق کی گیند پر پچیسویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ دوبے نے 27 اور اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
‎پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
‎پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم میں ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

More posts