Baaghi TV

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

ind


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں آغاز سے ہی فروخت کا دباؤ غالب رہا۔
‎کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 6000 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 6029 پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 73 ہزار 574 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 3.19 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
‎یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی تھی، جب 100 انڈیکس 4525 پوائنٹس کی کمی کے بعد 179603 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
‎ہفتہ وار بنیاد پر انڈیکس 7413 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ مارکیٹ میں 4.31 ارب شیئرز کے سودے 212 ارب روپے میں طے پائے۔ اسی عرصے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 523 ارب روپے کم ہو کر 20 ہزار 359 ارب روپے رہ گئی تھی۔
‎ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے محتاط رویے، منافع کی وصولی اور معاشی غیر یقینی صورتحال مارکیٹ پر دباؤ کا سبب بن رہی ہے۔

More posts