اسلام آباد ہائیکورٹ ،صحافی نادر بلوچ کی این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
نادر بلوچ کو غیرقانونی ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہ ہونے پر درخواست گزار نے پٹیشن واپس لے لی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ لاہور سے نوٹس ہوا ہے یہ لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار ہے،ہم یہاں سے نوٹس کریں گے تو وہ لاہور سے فائل لے کر یہاں آئیں گے، وکیل نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے تک این سی سی آئی اے کو ہراساں کرنے سے روک دیا جائے،عدالت نے ہدایت کی کہ این سی سی آئی اے غیرقانونی ہراساں نہ کرے، ابھی تو انکوائری ہو رہی ہے آپ نے جواب دینا ہے ،بیرسٹر عبد الاحد کھوکھر نے کہا کہ ہم نے جواب دیا ہے، ہم نے الزامات کی تفصیل مانگی ہے، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
