امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تیسری مدت کے لیے صدر بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موجودہ مدت دوسری ہے اور مستقبل میں تیسری مدت بھی ممکن ہوسکتی ہے۔
اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا مشکل معاشی دور سے نکل چکا ہے اور ملکی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق اسٹاک مارکیٹ مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور امریکا مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔
امیگریشن پالیسی پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران کوئی بھی شخص غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل نہیں ہوا، جبکہ قانونی طریقے سے آنے والوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
انہوں نے خطاب میں دھوکہ دہی کے خلاف سخت کارروائیوں کا اعلان بھی کیا اور بعض صومالی نژاد افراد پر امریکا میں مسائل پیدا کرنے کے الزامات عائد کیے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ریاست مینیسوٹا میں مبینہ کرپشن کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے احتساب کو مزید سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
تیسری مدت صدارت بھی ہوسکتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسٹیٹ آف یونین خطاب میں اظہارِ خواہش
